Innovative Writing

(NEWS ALERT) Waseem 'responsible' for May 12 carnage

Tuesday, 25 July 2017

Express Reporter from Grave

 "UNETHICAL  REPORTING OF PAKISTANI MEDIA" by 

ZARA KHALID (M.A FINAL)


                 

آج کل کی دنیا میں صحافت کو ایک بہت ہی منفرد مقام حاصل ہے۔ پہلے کے زمانے میں اس شعبے کو اتنی اہمیت حاصل نہیں تھی جتنی آج ہے ۔صحافت کے زریعے ہی کسی ملک کی قوم کو باشعور بنایا جاسکتا ہے ۔ پاکستان جیسے ملک میں صحافت کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے اس کی مثال اس طرح سے دی جاسکتی ہے کہ میڈیا پر چلنے والی کوئ بھی خبر بہت جلد لوگوں کی زبان پر عام ہوجاتی ہے اس لیے میڈیا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کرے مگر بدقسمتی سے ہمارا میڈیا اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا نہیں کررہا ہے ، المیہ یہ ہے کہ تمام نیوز چینلز بریکنگ نیوز کی دوڑ میں لگے ہوۓ ہیں ، ایک دوسرے سے زیادہ ٹی-آر-پی حاصل کرنا ان کا مقصد بن کر رہ گیا ہے ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے یہ چینلز کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ اپنی اخلاقیات کا دامن بھی ہاتھ سے چھوڑ دیتے ہیں اس کی مثال ایکسپریس نیوز کے رپورٹر کی عبدلستار ایدھی کی قبر میں لیٹ کر یعنی قبر میں سے رپورٹنگ کرنا ہے جو کہ انتہائ غلط
تھا یہ نہایت ہی غیر اخلاقی حرکت تھی کہ کسی کی قبر میں لیٹ کر رپورٹنگ کی جارہی تھی۔    



مندرجہ بالا تصویر ٹویٹرپر رات بھر میں وائرل ہوگئ اس تصویر پر یہ متن درج تھا کہ  "کراچی: انسانیت کے خادم عبدلستار ایدھی کی آخری آرام گاہ کے اندر."۔   سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے رپورٹر کی مذمت کی اور اس طرح کی بےتکی رپورٹنگ کے پیچھے اخلاقیات کا سوال کیا ۔ نہ صرف عام عوام بلکہ دیگر میڈیا تنظیموں کے صحافیوں نےبھی رپوٹر  ، کیمرہ مین اور ڈائریکٹر نیوز کوتنقید کا نشانہ بنا یا کہ محض درجہ بندی حاصل کرنے کے لئے اس طرح کی رپورٹنگ کی گئ ۔  بہت ساری شکایات وصول ہونے کے بعد ایکسپریس نیوز کے مالک سلطان لاکھانی اور چینل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوذ فہہد حسین کو "شرمناک" رپورٹ پیش کرنے پر معافی مانگنی پڑی ۔ 


ZARA KHALID (M.A FINAL)


No comments:

Post a Comment